Wednesday 17 January 2018

جہیز کا خاتمہ اور کم عمر میں شادی کے خلاف 21 جنوری کو انسانی زنجیر کی تشکیل - محمد فیضان اشرف

0
* کیلومیٹر289  لمبی انسانی زنجیر کی تشکیل کیلئےکشن گنج ضلع انتظامیہ نےجاری کیا روٹ میپ  * 

         محمد فیضان اشرف

کشن گنج  ۔ کسی بھی سماج میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کیلئے اس سماج میں گزربسر کر رہے مختلف طبقات کے عوام کو آگے آنا نہایت ہی ضروری ہوتا ہے جب تک سماج کے لوگ اپنی سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف یکجاں ہوکر آواز بلند نہیں کریں گے تو ان برائیوں کا خاتمہ ناممکن ہوتا ہے لیکن اس سے بھی اہم یہ کہ کسی بھی سماج کی برائیوں کے خاتمہ کیلئے سرکار ی عملہ کا متحرک ہونا نہایت ہی ضروری ہوتا ہے ۔اور جب سرکاری عاملہ ہی سماج کی برائیوں کے خاتمہ کیلئے عزم مصمم کرلے تو سماج کے لوگوں کو سرکاری عملہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ یقینی ہوسکتا ہے۔ہم آج بات سماج کے ان برائیوں کی کررہے ہیں جس کے کیلئے پورے ریاست بہار میں آئندہ 21 جنوری کو ایک عظیم الشان انسانی زنجیر کی تشکیل ہونے جارہی ہے اور اس انسانی زنجیر کی تشکیل کیلئے ریاست بہار کی سرکاری عملہ اپنی تیاریوں میں مصروف ہوچکی ہے ۔ 




حالانکہ گزشتہ سال 21 جنوری کو شراب بندی کو لیکر ریاست بہار کی عوام نے تقریباََ 15 ہزار کیلومیٹر لمبی ایک عظیم انسانی زنجیر کی تشکیل دیکر تاریخ رقم کی تھی ٹھیک اسی طرح امسال بھی بہار کے عوام ایک انسانی زنجیر کی تشکیل دیں گے لیکن امسال کے انسانی زنجیر شراب بندی کو لیکر نہیں بلکہ جہیز کے خاتمہ اور کم عمر میں شادی کے خلاف ہوگا جس میں تقریباََ ریاست کے 2کڑور سے زائد لوگ شامل ہوں گے ۔ یہ اور بات ہے کہ جہیز اور کم عمری میں  شادی کے خلاف تشکیل ہونے والی اس انسانی زنجیر میں ریاست کے کئی ٹیچرس یونین نے نہیں شامل ہونے کا اعلان کیاہے لیکن عام لوگوں  کے درمیان امسال کے انسانی  زنجیر کی تشکیل کولیکر کافی جوش وخروش کاماحول دیکھنے کومل رہا ہے اور یہ جوش و خروش کا ماحول ریاست بہار کے سرحدی ضلع کشن گنج میں دیکھا جا رہا ہے ۔

کشن گنج ضلع انتظامیہ نے 21 جنوری کو تشکیل ہونے والی انسانی زنجیر کیلئے 289 کیلومیٹر کا روٹ میپ تیار کرلیا ہے جس میں 71 کیلو میٹر کی لمبائی کو مرکزی روٹ کے فہرست میں رکھا گیا ہے جبکہ 218کیلومیٹر کی لمبائی والی انسانی زنجیر کو ماتحت روٹ کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔کشن گنج ضلع کے مرکزی روٹ  کی فہرست میں جن بلاکوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں   ٹھاکر گنج ، دیگھل بینک ، بہادر گنج اور کوچادھامن بلاک شامل ہےجبکہ ماتحت والے روٹ کی فہرست میں کشن گنج  ، کوچادھامن  ، بہادر گنج  ، دیگھل بینک ، ٹیڑھا گاچھ ، پوٹھیا  اور ٹھاکر گنج بلاک کے مختلف علاقے شامل ہے ۔ اہم روٹ اور ماتحت والی روٹ کی کل لمبائی 289 کیلومیٹر ہے ۔یہ لمبائی صرف  ریاست بہار کے ایک ضلع کی ہے اس طرح ریاست بہار میں دیگر 37 اضلاع اور ہیں جہاں انسانی زنجیر کی تشکیل ہوگی ۔21 جنوری کو تشکیل ہونے والے انسا نی زنجیر کی نگرانی ریاست 38 اضلاع کے سبھی ڈی ایم اور ایس پی خود کریں گے ان کے ساتھ تمام سرکاری عاملہ شریک ہوں گے ۔وہیں ضلع کے سول سرجن کے علاوہ تمام صحت محکمہ کے افسران تمام اضلاع کے اہم روٹ میں ایمبولینس کے ساتھ موجو د رہیں گے ۔  مختلف خبروں کے مطابق پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار سرکا ر کو 21 جنوری کے انسانی زنجیر میں بچوں  کو زبردستی شامل نہیں کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ہائی کورٹ بچوں کے گارجین حضرات کی رضامندی کے بعد ہی بچوں کو اس انسانی زنجیر میں شامل کرانے کی بات کہی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک یہی امید کی جارہی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے تشکیل ہونے والا انسانی زنجیر تاریخ سازہوگا ۔
Author Image
AboutMd Mudassir Alam

Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design

No comments:

Post a Comment